مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2019ء) مشیر زراعت وزیراعلی پنجاب ورکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی خان دستی کا اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کے ہمراہ رمضان بازارکا معائنہ کیا،رمضان بازار میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی سمیت بازار میں انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا، رمضان بازار میں آنے والے خریداروں سے اشیاء کے معیار اور نرخوں کے بارے میں بھی مکمل معلومات حاصل کیں۔بہتر انتظامات اور صفائی ستھرائی کے عوامل پر سردار عبدالحئی دستی نے اطمینان کا اظہار کیا، چیف آفیسر بلدیہ زوہیب حمید قریشی بھی انکے ہمراہ اتھے، اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ نے مشیر زراعت کوتفصیلی بریفنگ دی۔معائنہ کے دوران سردار عبدالحئی خان دستی نے رمضان بازار میں اشیائ خردنوش کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں سے بھی رمضان بازار میں دستیاب اشیائ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اشیاء کی کوالٹی،نرخوں اور انتظامات کے بارے تفصیلی معلومات لیں جس پر لوگوں نے تمام امور کو تسلی بخش قرار دیا جس پر سردار عبدالحئی خان دستی نے رمضان بازار میں بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ،اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور چیف آفیسر بلدیہ زوہیب حمید قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر چند لوگوں کیجانب سے لوڈشیڈنگ کی شکایت کی جس پر سردار عبدالحئی دستی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔