مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2019ء) مشیر ذراعت وزیر اعلی پنجاب, سردار عبدالحی دستی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے معاشی ترقی حاصل کرنیکیلئے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد شروع ہے سابقہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی سماجی شخصیت ملک آصف مونڈا کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر پر کیا اس موقع پر موجود قریشی گروپ کے چیرمین سابق ایم پی اے میاں عمران قریشی نے بات کرتے ہو? کہا قریشی گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے میں نے اپنے حلقہ میں رکارڈ ترقیاتی کام کرائیے اور انہوں نے مزید کہا قریشی گروپ آیندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے حلقے سے بھر پور حصہ لے گا اس موقع پر بزرگ سیاستدان سابق پارلیمانی سیکٹری میاں امتیاز علیم قریشی میاں عرفان رحیم رضا قریشی میاں علیم قریشی اعظم خان بلوچ لیاقت خان گوپانگ ملک خیلیل مونڈا آصف اقبال مروز اختر شاہد حسین حافظ بلال لانگ ملک اعجاز شہباز مگسی ماجد دستی رمضان درگھ مرتضیٰ بھٹہ میاں حسن مغیث ڈاکٹر حسن قریشی ملک مختیار مونڈا اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی بعد ازاں میزبان ملک آصف مونڈا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔