مظفرگڑھ۔تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے، مہناز سعید

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2019ء) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل وومن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے،کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی، افسران کو اب عوام کے مسائل حل کرنا ہونگے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہو گا۔یہ بات انہوں نے صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری قاضی سرفراز حسین پر مشتمل وفد سے 5.کلب روڈ وزیر اعلی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں بیت المال سمیت ضلعی و لوکل عشر و زکوات کمیٹیوں کی تشکیل کی جا رہی ہے،جس میں صاف شفاف کردار کے حامل اور ایماندار و متمول افراد کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا۔