مظفرگڑھ۔محکمہ لائیو سٹاک مظفرگڑھ کی کارروائی، محلہ قائم والہ میں گھر پر چھاپہ مار کر 6من مضر صحت گوشت کو تلف کردیاگیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی، محلہ قائم والہ میں گھر پر چھاپہ مار کر 6من مضر صحت گوشت کو قبضہ میں لے کر تلف کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق نے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد عدنان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر کارروائی کریں، جس ڈاکٹر عدنان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ اور پولیس کے ہمراہ محلہ قائم والہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں 6من مضر صحت گوشت کو برف میں سٹور کیا گیا تھا۔محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گوشت کو قبضہ میں لے کر فوری تلف کردیا اور ملزم شیخ وقاص احمد ولد ظہور احمد کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر در ج کرادی گئی، ملزم کے دکان قنوان چوک کے نزدیگ مین بازار میں ہے۔