مظفرگڑھ،4 سال کا اغوا شدہ بچہ 12 گھنٹے کے اندر اندر بازیاب

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جنوری 2022ء) :4 سال کا اغوا شدہ بچہ 12 گھنٹے کے اندر اندر بازیاب ۔ تھانہ قریشی کی حدود میں 4سالہ بچہ سمیع اللہ ولد عبد الباسط جو کہ گلی میں اپنے بھائی اور محلے کے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا نا معلوم شخص نے اغوا کرلیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ قریشی عمار یاسر نے تلاش شروع کی اور اغوا کا مقدمہ درج کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے ڈی ایس پی صدر سرکل عمر حیات کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے 12 گھنٹے کے اندر اندر بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا ۔ اہل علاقہ اور والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی کاوش کو سراہا ۔