مظفرگڑھ، 20 گھروں میں آتشزدگی،مویشی اور گھروں کا سارا سازوسامان جل کر راکھ،لاکھوں روپے کا نقصان

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں 20 گھروں میں آتشزدگی سے مویشی اور گھروں کا سارا سازوسامان جل کر راکھ ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں بیٹ دریائی رکھ میرہزارخان بستی پوربی دریائے سندھ کے متاثرین نے سرکاری اراضی میں جھونپڑی نما گھروں میں رہائش رکھی ہوئی تھی،گزشتہ شب دریائے سندھ کے متاثرین کے جھونپڑی نما بیس گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس سے جانور ،غذائی سامان، کپڑے ،اور گھر کا دیگر مکمل سامان جل کرراکھ ہو گیا ہے متاثرین کا 35 لاکھ کے قریب نقصان ہوا ہے، سابق چیئرمین یونین کونسل بیٹ دریائی اجمل خان لغاری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،انہوں نے متاثرین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی تحصیل انتظامیہ وضلعی انتظامیہ کاکوئی فرد متاثرین کے پاس نہ پہنچا ہے اور نہ ہی امدادی کاروائیاں شروع ہوئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو غذائی قلت کا شدید سامنا ہے ان کے پاس پہننے کو کپڑے تک نہیں ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی امدادی کاروائیاں شروع نہ کی گئیں تو وہ شدید احتجاج کریں گے اور کر اچی جانے والی قومی شاہراہ بند کر دیں گے۔