مظفرگڑھ، ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مارچ2020ء) ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خیر پور روڈ پر گزشتہ شب رات گئے گرلز کالج کے قریب تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کار کا تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 35 سالہ غلام شبیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔