مظفرگڑھ، کرنٹ لگنے سے ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2019ء) پریس کلب چوک پر بابوکینٹین کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے بشیراحمد نامی شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو کیمطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد ہوٹلز مالکان اور دکاندار پریس کلب کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے اور ضلعی انتظامیہ اور میپکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاریں ٹوٹنے کے باعث بجلی کے پولز میں کرنٹ آگیاتھا،مظاہرین کا کہنا تھا انتظامیہ نے نوٹس دئیے بغیر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،احتجاجی مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد تاریں ٹوٹنے کے حوالے سے میپکو حکام کو شکایات بھی لگائی گئیں مگر بجلی کے تاروں کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث شہری کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور میپکو کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔