مظفرگڑھ، چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے ہٴْنڈی کے ذریعے 1 کروڑ رقم کی سمگلنگ ناکام بنا دی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) پولیس چیک پوسٹ پل غازی گھاٹ نے کارروائی کر کے 1 کروڑ روپے کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔انچارج چیک پوسٹ پل غازی گھاٹ غلام شبیر معہ حاکم علی نے ایک بس فیصل موورز جو لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی جسے روک کر بس میں موجود ایک مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر بیگ میں چھپائی ہوئی نقد رقم تقریباً 1 کروڑ روپے برآمد کر لی اور وہ یہ رقم لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کر رہا تھا دوران چیکنگ مذکورہ شخص جس کا نام و پتہ ملزم رفیع اللہ ولد سوار خان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے کو گرفتار کر کے 1 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔