تفتیش کی بروقت اور حقائق پر تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر پولیس کے کمیٹی روم میں سٹی سرکل مظفرگڑھ کے ایس ڈی پی او ناصر نواز، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فاروق آفاق، ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر چوہدری جاوید اختر، ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب چھجڑہ، ایس ایچ او تھانہ رنگپور عزیزاللہ، محرران تھانہ، ریڈر ایس ڈی پی او، تمام تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی، ڈی پی او نے ہر تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات پر علیحدہ علیحدہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی سے ملزمان کی گرفتاری، برامدگی، چالان کی تکمیل کے حوالے سے پراگریس چیک کیں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی پراگریس چیک کی، سنگین مقدمات کی حوالے سے بھی ڈی پی او نے معلومات لیں اور سنگنین مقدمات کی بغیر وجہ تاخیر سے تکمیل پر سخت محکمانہ کارروائی عملی میں لانے کا عندیہ دیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر اور حقائق سے مختلف ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او کا کہنا تھا جو ڈیلیور کریگا وہی میری ٹیم کا حصہ رہیگا اب ہمارے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، ڈی پی او نے تھانہ صدر مظفرگڑھ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کی بہترین کارکردگی ان کو تعریفی اسناد دینے کے احکامات بھی جاری کیئے جبکہ کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈی پی او اظہار برہمی کرتے معاملات جلد درست کرنے کی ہدایات جاری کیں۔