مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں، ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں ایس ایچ او تھانہ رنگ پور سب انسپکٹر جہانزیب خان لغاری نے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منیر احمد کے قبضہ سے پمپ ایکشن (رپیٹر) برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حوالات بند کردیا۔ایک اور کارروائی میں انہوں نے دوران گشت بجلی کے ٹرانسفارمرز چوری کرنے والے گروہ کے ارکان کو بمعہ ٹرانسفارمرز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔