مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عطاء الحق کھوکر کی قیادت میں ٹیم میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران 35 کلو حشرات زدہ مٹھائی، 100لیٹر ملاوٹی دودھ، 6 کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ایل ایف سی المعروف لاجواب ہوٹل کی خوراک میں مردہ حشرات پائے جانے اور مضر صحت رینسڈ آئل کے استعمال پر ہوٹل کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔
لیہ میں سعید ملک شاپ اور مظفرگڑھ میں واقع افضل ملک شاپ غیر معیاری دودھ فروخت کرنے، دودھ سے کریم الگ کرنے پر سربمہر کر دیئے گئے ہیں۔ مظفرگڑھ میں فوجی ہوٹل کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے اور بدبودار کچن ہونے پر 15ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ حشرات زدہ خوراک کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے صحت بخش اور معیاری خوراک کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار سے پیکنگ تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔