پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ میں ایک شخص کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔

پولس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں ملزم رمضان نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ رائفل کی نمائش کی تھی جسکو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں