مظفرگڑھ، پلاٹ تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد قتل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 546 میں ایک کنال کے پلاٹ کے تنازعہ پر سرویا برادری نے فائرنگ کرکے جٹ برادری کے غلام فرید اور زوالفقار کو قتل اور 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے دہشتگردی سمیت متعدد دیگر دفعات کے تحت 12 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔