مظفرگڑھ، پانچ من مردہ جانوروں کا گوشت برآم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 13 جون2020ء) پٹرولنگ پولیس خانپور بگا شیرکی جانب سے کارروائی، پانچ من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا۔پیٹرولنگ پولیس زرائع کے مطابق پیٹرولنگ پولیس خانپور بگا شیر کے عملہ نے مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبہ شاہوالا سلطان کالونی کے قریب چیکنگ کے دوران ایک کیری ڈبہ سے 5 من مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت برآمد کر لیا، گوشت مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا، گوشت لے جانے والے 2 ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈرائیور عبد الغفور کو پیٹرولنگ پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پیٹرولنگ پولیس نے مردہ جانوروں کے گوشت کو دریائے چناب میں پھینک کر تلف کر دیا۔