مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) ھیڈمحمدوالہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں طالبعلم جاں بحق ہو گیا ۔شاہجمال کا رھائشی حسن بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پڑھنے کیلئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ھیڈ محمدوالہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے حسن موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نشتر ھسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے پولیس نے اپنی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے