خواتین کو خود مختیار بناکر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) خواتین کو خود مختیار بنا کراور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، گھریلو خواتین کومختلف شعبوں میں جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے سے گھریلو صنعتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق نے صنعت زار میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام سلائی کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلائی مشین بھی ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے ، جس کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر گھریلو خواتین گارمنٹس انڈسٹری کو فروغ دے رہی ہیں.تقریب سے سماجی رہنما ملک خیر محمد بدھ اور ملک جاوید نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے سیاستدانوں ، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کو مل کر منصوبہ بندی کرنا ہوگی ، گھریلو سطح پر تیار کی جانے والی مصنوعات جس میں کڑھائی والے کپڑے شامل ہیں کی فروخت کیلئے فورم بنانے کی ضرورت ہے جس سے گھریلو خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کا بہتر معاوضہ ملے اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کے معاشی حالات بہتر ہوں ، بعد ازاں معزز مہمانوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا جاوید گوندل، خلیل الرحمن،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مس سعیدہ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدشہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال کاشف سلیم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان عافیہ بلال، سماجی کارکن رشید خان شیروانی نے سلائی کو کورس مکمل کرنے والی 25طالبات میں سلائی مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کیں۔