مظفرگڑھ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور کمسن بیٹا شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک سرور شہید ملتان روڈ پر ٹرک نے تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چک نمبر TDA/571 چوک سرور شہید کے رہائشی موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد اس کی بیوی نسیم بی بی اور کمسن بچہ شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر تینوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے