مظفرگڑھ، نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ، ریسکیو آپریشن شروع

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 جون2020ء) نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہجمال روڈ پر بستی احمد موہانہ کے قریب سے گزرنے والی مظفرگڑھ کنال میں ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈوب کر لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈوبنے والا شخص محمد عاقب عمر 23 سال روہیلانوالی موضع جھنگڑ ماہڑہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔