مظفرگڑھ، علی عاطف تحصیل علی پور کے اسسٹنٹ کمشنر تعینات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 جون2020ء) پنجاب حکومت کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کاٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ان کی جگہ علی عاطف کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔