مظفرگڑھ، مہندی کی تقریب میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت چار افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 جون2020ء) پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں گزشتہ شب 2 بھائیوں کی مہندی کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچائو کے حکومتی ایس او پیز کی کھلم کھلا ورزی ہوئی، تقریب میں رقص، موسیقی اور آتشبازی کا اہتمام کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد رقص موسیقی اور آتشبازی سے لطف اندوز ہوتی رہی۔تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر تھانہ دائرہ دین پناہ کی پولیس حرکت میں آئی اور ایک دولہا کو 4 افراد سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے دولہا کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے دولہوں سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔