مظفرگڑھ، موضع شیخانی میں تین افراد کی دس سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے تھانہ سیت پور کی حدود میں موضع شیخانی میں تین افراد نے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرڈالی۔چھٹی جماعت کا طالبعلم 10 سالہ محمد عامر گزشتہ روز شام کے وقت ہمسائیوں کی شادی میں شریک ہونے کیلئے جارہا تھا کہ بستی کے 3 نوجوانوں نے اسے زبردستی خالی مکان میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔