مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) موبائل چوری روکنے کیلئے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا اہم اقدام، ڈی پی او کی ہدایات پر ضلع بھر کے موبائل کی خریدوفروخت کرنے والے دوکانداروں کو ڈیجیٹل ایپلیکیشن ای گیجٹ کے ذریعے خریدار و فروخت کنندہ کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے ٹریننگز کا ضلع بھر میں آغاز، موبائل فونز کی خریدوفروخت کرنے والے دکانداروں کو پلے اسٹور سے ای گیجٹ ایپ ڈاون لوڈ کر کے اس میں اپنا اکاونٹ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ موبائل فون خریدنے،بیچنے اور مرمت کرانے والے تمام افراد کے کوائف اس میں اپ لوڈ کریں اور کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او شہر سلطان فرحان کریم اور ایس ایچ او سیت پور جام سجاد حیدر شہرسلطان وسیت پور کے موبائل خرید و فروخت کرنے والوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں اسی طرح تمام ایس ایچ او صاحبان کو اپنے اپنے علاقے میں موبائل بیچنے والے دکانداروں کو ٹریننگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے موبائل چوری کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آئیگی۔