مظفرگڑھ، منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں نامزد سود خور ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج،ملزمان عدالت سے فرار

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ سعید اللہ مغل نے تھانہ شاہ جمال میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں نامزد سود خور ملزمان شاہد مستوئی، جمشید مستوئی، محمد اشرف اترا، مظہر حسین سہرانی اور عرفان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں، جبکہ ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔