مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سول لائنز افتخار ملکانی نے سب انسپکٹر مظہر سعید اور پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 کلو گرام منشیات سمیت 60 لیٹر شراب برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیاگیا۔