مظفرگڑھ،ناجائِز منافع خور ریڑھی بانوں پر بھاری جرمانے عائد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادومیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر عبدالحمید کی کارروائیاں، ناجائِز منافع خور ریڑھی بانوں پر بھاری جرمانے عائد ۔تفصیل کے مطابق مہنگائی کی عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مئجسٹریٹ ڈاکٹر عبد الحمید نے کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے اور پھل فروٹ اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے والے ریڑھی فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے،جرمانوں کے خلاف ریڑھی والوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلا جوازجرمانوں نے ان کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔