مظفرگڑھ، مزدہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر ترکی بائی پاس پرگزشتہ روز تقریباً صبح پانج بجے دھند کے باعث تیز رفتار مزدہ اور گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا جس سے مزدہ میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، حادثہ مزدہ کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا جو ملتان سے ڈیرہ غازی خان برائلر مرغیاں لے جا رہا تھا اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے مزدہ کی باڈی کاٹ کر پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکال کر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو بھی مزدہ کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں ہوانے والوں میں محمد عمران ولد محمد سلطان عمر 26 سال،وزیر خان ولد اللہ وسایا عمر 50 سال جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد مجاہد عمر 40 سال کے نام سے ہوئی ہے ،دھند کی وجہ سے ایک اور حادثے میں بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرمار دی ۔