مظفرگڑھ، قدیمی قبرستان شاہ درویش والا کی خستہ حالی، شہریوں کا احتجاج

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جولائی2019ء) تونسہ موڑ کوٹ ادو کا قدیمی قبرستان شاہ درویش والا مقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت، قبرستان میں ہر طرف سیوریج کا پانی جمع، گندگی کے ڈھیر لگ گئے، قبریں منہدم ہوگئیں، شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا، گندہ پانی قبرستان میں داخل ہونے کے باعث متعدد قبریں مسمار ہو گئیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔