مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ ضلع کے قدیمی قبرستانوں پیرجہانیاں، غوث حمزہ، خانپور اور روشن آبادکی حدود میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ جمشید حسین سیال کے دستخطوں سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ جلوس مظفرگڑھ اور روزنامہ خبریں ملتان میں شائع ہونیوالی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے قدیمی قبرستانوں کی حدود میں قبضہ مافیا نے مکانات اور دوکانیں تعمیر کر لی ہیں ، سیوریج کا گندہ پانی قبرستانوں میں چھوڑ دیا گیا ہے اور نزدیکی آبادیوں کا کچرا اور گند بھی قبروں پر ڈالا جا رہا ہے اور قبضہ مافیا نے دربار عالیہ حضرت پیر جہانیاں اور دربار عالیہ حضرت غوث حمزہ کے قبرستانوں کے کئی کنال رقبہ پر ناجائز قبضے کر لیے ہیں اور ان قدیمی قبرستانوں میں مردوں کے دفن کرنے کی جگہ ہی باقی نہیں رہی جبکہ پیر جہانیاں اور غوث حمزہ کے قبرستان میں مقامی لوگوں نے قبروں کو مسمار کر کے مکانات ، دوکانیں ، ہوٹلز، بھانے اور ڈیرے تعمیر کر لیے ہیں۔
Next Post