مظفرگڑھ کے جھوک میلے میں کُشتی کے مقابلے

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ میں روایتی جھوک میلہ منعقد کیا گیا ، پنجاب بھر سے پہلوان کُشتی کے مقابلوں میں زور دکھانے شاہ جمال پہنچے ۔

مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نیشنل لیول تک جائیں گے ۔

گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ گیم اظہرحسین کہنا ہے کہ یہ مقابلے میں خود کروا رہا ہوں، یہاں کے لوگوں کو باہر کی کُشتیوں کا نہیں پتا، چھوٹے مقابلے کروا کر انہیں آگے لے جاؤں گا، چھوٹے ویٹ اور بڑے ویٹ کے کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا تاکہ یہ پاکستان لیول تک کھیل سکیں ۔

میلے میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی کیا گیا، شائقین نے بھی مقابلوں کو خوب انجوائے کیا ۔

آرگنائزر کا کہنا تھا کہ تمام لوگ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، اگلے سال بھی ایسے مقابلے ہونگے، میلے میں شرکت کے لیے دوردور سے لوگ آئے ہوئے ہیں۔

زور آزمائی تو سب نے دکھائی مگر حیدر پہلوان رستمِ جام پور سب پر بازی لے گئے اور سب سے بڑی پچھتر کلوگرام کیٹیگری میں پہلا نمبر اپنے نام کیا ۔

 
 

Source: SAMAA Urdu