مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر قتل جیسے حساس مقدمات کی تفتیش کرنے والے تمام افسران کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مظفرگڑھ میں تفتیشی ریفریشر کورسز کا آغاز کردیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا ثمر عباس، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر لئیق الرحمان، فارنزک ایکسپرٹ کیطرف سے پولیس لائن میں ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا جس سے قتل جیسے سنگین مقدمات کی تفتیش ایس او پی کے مطابق مکمل کی جائیگی جس سے قاتل کو فوری اور زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے میں مدد ملے گی۔
ڈی پی او ندیم عباس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کی تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے اکثر اوقات ملزمان کو فائدہ مل جاتا تھا اور ان کی جلدی رہائی ہو جاتی تھی جو کہ پولیس اور انصاف کے نظام پر سوالات جنم لیتے تھے اسی لیئے حقیقی اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کیطرف تفتیش کو مضبوط بنایا جائگا اور ملزمان کو عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جائیگی۔