مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سپیشل برانچ کی نشاہدہی پر محکمہ خوراک اور سپیشل برانچ کی مشترکہ کارروائی، رحمت فلور مل پر چھاپہ، 13 ہزار گندم کی بوریاں برآمد۔ گندم مل کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔کارروائی میں فوڈ انسپکٹر ضیاء اللہ گوندل اور فوڈ گرہن سپروائز مظہر سجاد اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہرام شاہ کے مطابق 13 ہزار بوری گندم فلور مل میں موجود تھی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر غیرقانونی سٹاک پر کارروائی کی گئی۔ محکمہ خوراک کے مطابق رحمت فلور ملز گودام کو سیل کر دیا گیا ہے اور فلور ملز کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Prev Post