مظفرگڑھ، علی پور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے دوبچے جاں بحق

مظفرگڑھ۔ 3 ستمبر(مطفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق متاثرہ بچے علی پور کے علاقے پکا گھلواں سے کندائی اپنے رشتے داروں سے ملنے گئے ہوئے تھے وہاں دودھ پینے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہو گئی، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور لایا گیا، جہاں 2 بچے دم توڑ گئے اور ایک بچے کی حالت نازک ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 6 سال بتائی جا رہی ہیں۔ علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔