مظفرگڑھ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پر خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام، تحقیقات شروع

مظفرگڑھ 21 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2019ء) مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض بزدار پر متعدد خواتین اساتذہ کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات، متعدد خواتین اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید سے رابطہ کر کے سی ای او تعلیم فیاض احمد بزدار کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایات کیں، شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹیچرز یونین، ایپکا اور سی ای او کے ماتحت عملہ سے معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کر لیا، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے ان کا کہنا ھے کہ ان پر لگائے گئے ہراسگی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ جن لوگوں کے ناجائز کام نہیں کرتے وہ لوگ انہیں بلیک میل کرنے اور دبائو میں لانے کیلئے کبھی ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اور کبھی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف جھوٹی مہم چلاتے ہیں۔زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل میں ہراسگی کے الزامات لگانے والی خواتین کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔