مظفرگڑھ، سونے کے زیورات لوٹنے والا بین الصوبائی کڑا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مارچ2020ء) سونے کے زیورات لوٹنے والا بین الصوبائی کڑا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار گینگ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ترجمان پولیس وسیم گوپانگ نے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ کی پولیس نے سونے کے زیورات لوٹنے والا بین الصوبائی گینگ سرغنہ صادق آفتاب اور ساتھی کوثر سمیت گرفتار کرکے 6 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقد رقم برآمد کرلی، گینگ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔کڑا گینگ کے نام سے مشہور گینگ بڑے منظم طریقے سے وارداتیں کرتا تھا، یہ گینگ پورے ملک میں 50 سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ مظفرگڑھ میں اس گینگ نے 4 وارداتیں کی ہیں۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔