مظفرگڑھ، سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کرپشن کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2019ء) سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک کرپشن کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار۔

تفصیل کے مطابق سابق ایم ایس نشتر ھسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک ضمانت خارج ھونے پر اینٹی کرپشن عدالت کیمپ مظفرگڑھ سے ضمانت خارج ھونے پر کمرہ عدالت سے فرار ھو گئے ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے ھوئے ھیں ایک کیس ملازمین کی بوگس بھرتیوں اور دوسرا ادویات کی خریداری میں کرپشن کا ھے۔

اینٹی کرپشن عدالت کیمپ مظفرگڑھ نے بوگس بھرتی کیس میں ضمانت منظور کر لی جبکہ ادویات کی خرہداری میں کرپشن کے بارے کیس میں ضمانت خارج کر دی ھے عدالت سے فرار ھونے پر اینٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے ڈاکٹر عاشق ملک کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ھیں۔ واضح رھے کہ سابق ایم ایس نشتر ھسپتال ڈاکٹر عاشق ملک مظفرگڑھ میں بطور ایکزیکٹو ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر تعینات رھے ھیں اور محکمہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مزکورہ دونوں مقدمات ان کی اس تعیناتی کے دور کے ھیں۔