مظفرگڑھ، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر جمعہ کو تمام تعلیمی اداروں میں کشمیر آور منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات اظہار انہوں آج ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کشمیر کانفرنس سے سی ای او تعلیم مسعود ندیم اور ملک خیر محمد بدھ نے بھی خطاب کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر جمعہ کو تمام تعلیمی اداروں میں کشمیر آور منایا جائے گا، جبکہ سرکاری اداروں میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔