مظفرگڑھ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی۔ 09 مارچ2020ء) ضلعی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس مظفرگڑھ ملک انصر آفتاب اور ضلعی جنرل سیکرٹری نذر جتوئی کے اعلامیہ کے مطابق تنظیم کے ضلعی اور چاروں تحصیلوں علی پور، جتوئی، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری آج( 10 مارچ) 11 بجے دن ضلع کونسل نیو ہال مظفرگڑھ میں منعقد ہو گی جس کے مہمانان خصوصی مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی، مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل، نامور صحافی اور براڈ کاسٹر رانا امجد علی امجد، صوبائی صدر سید طاہر علی شاہ اورجنرل سیکرٹری رضوان الحسن قریشی ہونگے جبکہ تقریب میں پنجاب بھر سے صحافی شرکت کریں گے۔