مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 مئی2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں انتظامیہ کی نااہلی خریداروں اور مسافروں دونوں کیلئے وبال جان بن گئی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی جانب سے رمضان بازارمین رنگ پور روڈ پر ہی لگا دیا گیا جس کی وجہ سے روڈ پر سے گزرنے والے مسافروں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ رمضان بازار میں خریداری کیلئے آنے والے شہری بھی رنگپور جانے اور رنگپور سے آنے والی بے تحاشہ ٹریفک کی وجہ سے پریشانی کا شکار ھیں ھر وقت گزرتی ٹریفک سے خریداری کیلئے آنے والے شہری اور خاص طور پر خواتین اور بچے کسی بھی وقت کسی حادثے کا شکار ھوسکتے ھیں جبکہ تھانہ سرور شہید اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی اسی روڈ پر موجود ہے شہریوں نے انتظامیہ سے رمضان بازار کی جگہ فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
Prev Post
Next Post