ڈی پی او مظفرگڑھ کا رمضان بازار کا دورہ

مظفرگڑھ 8 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا مظفرگڑھ میں رمضان بازار کا دورہ، ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ڈی پی او نے رمضان بازار میں عوام کو سستے نرخوں پر فراہم کی جانے والی اشیاء کے متعلق بھی چیک کیا اور شہریوں سے بھی ملاقات کی،اور ان سے شکایات اور تجاویز بھی طلب کیں۔