مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خیر پور سادات تھانہ کندائی کے قریب گزشتہ روز دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر لا پتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ابرار ولد کرم حسین اور عمر 17 سال بتائی جا رہی ہے۔