مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تاریخی نواحی شہر سیت پور میں 4 سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سیورج سسٹم تباہ ، گٹروں سے پانی ابل پڑا ، گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ، سکول جانے والے بچے ، راہگیر شدید پریشان ، کئی عرصہ سے پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکانات اور دوکانیں زیر آب ، شہری شدید اذیت کا شکار شہریوں کا کہنا ھے کہ سیوریج سسٹم صفائی اور دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے تباہ ھو گیا ھے اور مکمل طور پر بند ھو گیا ھے ۔گندہ پانی مسلسل کھڑا رھنے کی وجہ سے متعدد مکانات گر بھی چکے ھیں، کئی مکانات اور دوکانیں زیر آب آ چکی ھیں اسکول جانے والے بچوں کو گندے پانی میں سے گزر کر جانا پڑتا ھے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ھو چکی ھے آلودگی میں بہت اضافہ ھو گیا ھے جسکی وجہ سے شہر میں ملیریا اسہال اور ٹائیفائیڈ جیسے موزی امراض پھیل رھے ھیں شہریوں کا کہنا ھے کہ انھوں نے مقامی انتظامیہ کو متعدد بار اس ناگفتہ بہ صورتحال کی طرف متوجہ کیا ھے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ھوئے۔ انھوں نے اعلی ا حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔