مظفرگڑھ،گھر میں گھاس کاٹتے ہوئے خاتون کا دایاں ہاتھ مشین میں آ کر کچلا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) جھنگ روڈ پر خانپور بگہ شیر کے قریب گھر میں گھاس کاٹتے ہوئے خاتون کا دایاں ہاتھ مشین میں آ کر مکمل طور پر کچلا گیا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر خاتون سمیرن زوجہ ساجد عمر 27 سال کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔