مظفرگڑھ، ایپکا کا کل احتجاج کرنے کا اعلان

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) ضلعی پریس سیکریٹری ایپکا ساجد بخاری کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ وزیر احمد دستی کی زیرقیادت کل (25 فروری بروز منگل) صبح ساڑھے نو بجے سرکاری ملازمین کے حقوق کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاجی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔