مظفرگڑھ، اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیعی کردی گئی ہے، اے ڈی سی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جام آفتاب حسین نے کہا کہ ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیعی کردی ہے، جن افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ سے اسلحہ لائسنس حاصل کیا ہوا ہے وہ اپنے لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم نادرا رجسٹریشن سنٹر کے انچارج سے رابطہ کر کے اپنا مینول لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروا سکتے ہیں، مقررہ تاریخ تک اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے کی صورت میں مینول لائسنس کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔