مظفرگڑھ، آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے احسان پور میں آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے احسان پور میں ایک تیزرفتار آئل ٹینکر نے غلط کراسنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ثاقب نامی موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔