مظفرگڑھ،گیس پائپ لائن کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور دب گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے قریب گیس پائپ لائن کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور نیچے دب گیا،,حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمٹی کے نیچے سے مزدور کو زندہ نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ھے ریسکیو زرائع کے مطابقمٹی کے نیچے دبنے وال مزدور محمد شاہد ولد عبد المجید عمر 18 سال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔