مظفرگڑھ،کمسن لڑکی اغوا،دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے موضع سلطان پورسے کمسن لڑکی اغوا ہوگئی۔بستی نون کی رہائشی 13 سالہ سمیرا بی بی اپنے ماموں سے ملنے ان کے گھر سیت پور کے موضع کوٹلہ افغان گئی ہوئی تھی،وہ ساڑھے سات بجے شب رفع حاجت کےلئے گھر سے باہر نکلی تو ملزمان محمد جاوید اور محمد شفیق نے اسے زبردستی اٹھا کر کار میں ڈال لیا،سمیرا بی بی کے شوروغوغا پر پڑوسیوں محمد نادر اور غلام شبیر نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ سیت پور کی جانب کار بھگا کر لے گئے۔

پولیس تھانہ سیت پور نے مغویہ کے والد غلام جعفر کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔