مظفرگڑھ،کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق، ایک شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ سے 60 کلومیٹر دور کلمہ چوک پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔نعش اور زخمی خاتون کو سرورشہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیاگیا، تھانہ سرورشہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغازکردیا۔