مظفرگڑھ،چوک سرور شہید میں رشتے کا تنازعہ،سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچی کو قتل کر دیا،ملزم فرار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 ستمبر2021ء) چوک سرور شہید میں رشتے کا تنازعہ،سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچی کو قتل کر دیا،ملزم فرار،مقدمہ درج،پولیس تھانہ چوک سرور شہید کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں اڈہ واہندڑ کے رہائشی سمیع اللہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے چچا لیاقت علی کی بیٹی مصباح کو اغوا کر کے اس سے نکاح کر لیا تھا،لیاقت علی نے عدالت میں دستاویزات کی بنیاد پر لڑکی کا کم عمر ہونا ثابت کر دیا جس پر عدالت نے لڑکی کم عمر ہونے پر والدین کو واپس کر دی،اس بات کا سمیع اللہ کو شدید رنج تھا،گزشتہ روز لیاقت علی اپنی بیٹی مصباح کے ہمراہ کہیں گیا ہوا تھا ملزم سمیع اللہ نے ان کے گھر جا کر بدلہ لینے کے لیے اپنی چچی حسینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع وارادت پر پہنچ کر تمام ضروری شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ حسینہ بی بی کے خاوند لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے